ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 30 ہزار روپے کا پزا کھانے والوں کو 12000 کی نوکری نہیں دکھائی دیتی: گری راج سنگھ

30 ہزار روپے کا پزا کھانے والوں کو 12000 کی نوکری نہیں دکھائی دیتی: گری راج سنگھ

Thu, 28 Jun 2018 00:53:15    S.O. News Service

احمد آباد ،27جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے کانگریس پر نشانہ لگاتے ہوئے کہاکہ جو لوگ 30000 روپے کا پزا کھاتے ہیں انہیں 12000 روپے کی نوکری نہیں دکھائی پڑتی ہے۔کانگریس صدر راہل گاندھی نے منگل کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ کس طرح کام کرنا ہے، جنہوں نے غریبی نہیں دیکھی اور اس کے بارے میں جاننے کیلئے رات کے اندھیرے میں کالیواتی کے گھر جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ کوئی روزگار نہیں ہے۔سنگھ نے کہا کہ ہم نے چار کروڑ لوگوں کو ملازمت دی ہے، یہ ایک الگ معاملہ ہے کہ ان میں سے 70 فی صد ملازمتیں 12000فی مہینہ سے کم کی تھی۔ دنیا مہارت کی طاقت پر تیارہوئی ہے، ہم صرف پانچ فیصد ماہر ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی جنہوں نے سب سے پہلے مہارت کی تربیت کے بارے میں بات کی۔مرکزی وزیر نے کہاکہ جو لوگ 30000 روپے کا پزا کھاتے ہیں انہیں 12000 روپے کی نوکری نہیں دکھائی دے گی، وہ صرف پکوڑا اور جوتا سازی دیکھ سکتے ہیں لیکن ملازمت نہیں دیکھ سکتے ہیں۔وزیر نے دعوی کیا کہ مدرا اسکیم کے تحت قرض دے کر مودی حکومت نے 100 کروڑ افراد کو روزگار فراہم کرنے کا کام کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ میں ٹیکسٹائل کی وزارت اوردستکاری کاشمارنہیں کر رہا ہوں، اگر یو پی اے نے 2010 اور 2014 کے درمیان 1.1کروڑ کاروباری اداروں کو پیدا کیا ہے تو ہم نے 1.6 ملین تاجروں کو پیدا کیا ہے۔گری راج سنگھ احمد آباد میں کھادی اور دیہی صنعت کمیشن (کے وی آئی سی) کی طرف سے منعقد ایک پروگرام میں بول رہے تھے، جہاں بی جے پی صدر امت شاہ نے سابرمتی ریورفرنٹ پارک میں ’اسٹیل چرخہ‘ یادگار کی نقاب کشائی کی۔مرکزی وزیر نے مہاتما گاندھی کولے کربھی کانگریس پر حملہ کیا اور کہاکہ جو لوگ آزادی کے بعد اقتدار میں آئے تھے، سیاسی طور پر گاندھی کا استحصال کرتے ہوئے اپنی پالیسیوں کو دفن کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ نریندر مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ملک میں کھادی اور چرخہ کا ماحول بنا ہے۔وزیر نے کہا کہ این ڈی اے حکومت شمسی چرخہ مشن کے تحت چرخہ اور شمسی توانائی لانے کے لئے کام کر رہی ہے، جو پانچ کروڑ خواتین کو روزگار مہیا کرائے گی۔


Share: